خونخوار چیتا گھر میں گھس گیا ،5 گھنٹے کی محنت کے بعد قابو کیاگیا

خونخوار چیتا گھر میں گھس گیا ،5 گھنٹے کی محنت کے بعد قابو کیاگیا

بھارت کے شہر چندی گڑھ میں ایک چیتے نے گھر میں گھس کر افراتفری پھیلادی، وائلڈ لائف کے عملے نے 5گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اسے قابو کرلیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چندی گڑھ (نیٹ نیوز)بتایاگیاہے کہ چندی گڑھ میں سیکٹر 5 کے ایک گھر میں چیتا گھس گیا ، جسے سی سی ٹی وی میں دیکھا کروائلڈ لائف والوں کو اطلاع دی گئی ۔محکمہ جنگلات کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ چیتا صبح8بجے سے گھر کے لان میں ٹہل رہا تھا تاہم کسی پر حملہ نہیں کیا ۔اطلاع پر ہمارا عملہ ضروری سامان اور لوہے کے مضبوط جنگلے کے ساتھ اس گھر کے باہر پہنچ گیا اورچیتے کو پکڑنے میں 5گھنٹے لگ گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں