قرنطینہ کرنیوالے فرنچ باشندے ایک دوسرے کی ذہانت جانچنے لگے

قرنطینہ کرنیوالے فرنچ باشندے ایک دوسرے کی ذہانت جانچنے لگے

پیرس میں اپنے گھروں پر قرنطینہ کرنے والے شہریوں نے دلچسپ مشغلہ اپنا لیا ہے ۔

پیرس (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں قرنطینہ کرنے و الے شہریوں نے مصروفیت کا منفرد انداز اپنایا اور اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے ایک دوسرے کی ذہانت کا امتحان لیا اور معلومات عامہ سے متعلق سوال و جواب کرتے رہے ۔کورونا وائرس نے جہاں یورپی باشندوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے وہیں وہ ہمت بڑھانے کی کوشش کرتے دکھائی بھی دے رہے ہیں اور یہ مشکل وقت دلچسپ سرگرمیوں میں گزار رہے ہیں،ذہانت کا امتحان اس کی مثال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں