شیر لاک ڈاؤن کے باعث خالی شہر کا جائزہ لینے سڑکوں پرآگیا

شیر لاک ڈاؤن کے باعث خالی شہر کا جائزہ لینے سڑکوں پرآگیا

بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر کی سڑکوں پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث پھیلے ہوئے سناٹے کو دیکھ کر جنگل کا شیر بھی باہر نکل کر چہل قدمی کرنے لگا

گاندھی نگر(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر کی سڑکوں پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث پھیلے ہوئے سناٹے کو دیکھ کر جنگل کا شیر بھی باہر نکل کر چہل قدمی کرنے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گاندھی نگرکے علاقے گیرمیں سڑکوں پر ایک شیر نکل آیا، جسے دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہو گئے ، شیر خالی سڑکوں پر اطمینان کے ساتھ چہل قدمی کرتا رہا۔ ایک بھارتی فاریسٹ سروس افسر نے شیر کی چہل قدمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شیر لوگوں کو گھروں میں رہنے پر زیادہ مجبور کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں