بھارت کا قومی مجسمہ کورونا فنڈ کیلئے فروخت کیا جائیگا،اشتہارجاری
بھارتی ریاست گجرات میں نامعلوم افراد نے کورونا وائرس فنڈ جمع کرنے کیلئے اتحاد کی علامت والے مجسمے کو فروخت کرنے کا اشتہار دے دیا۔
احمد آباد(نیٹ نیوز)تفصیلات کے مطابق ریاست گجرات کے لوگوں کو حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ،جس پرنامعلوم لوگوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کا نیا طریقہ اپنا یااور انہوں نے انٹرنیٹ پر ’’سٹیچو آف یونٹی‘‘ کو فروخت کرنے کا اشتہار دے دیا جس کی قیمت 300کروڑ روپے رکھی گئی ہے ۔اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ ملنے والی رقم کورونا وائرس کیخلاف خر چ کی جائیگی۔