لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں جوڑے کی آن لائن شادی
کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث شادی کی تقریبات بھی نہیں ہو پا رہیں
نئی دہلی (نیٹ نیوز) اور لوگ یا تو تقریبات کو محدود کرنے پر مجبور ہیں یا پھر وہ ڈیجیٹل طور پر شادی کی خوشیوں میں اپنے رشتہ داروں کو شریک کر رہے ہیں۔ایسی ہی ایک شادی بھارت میں بھی ہوئی ،ریاست تلنگانا کے دولہا 28 سالہ نجف نقوی اور ریاست کرناٹکا کی دلہن 25 سالہ فریحہ سلطان کی شادی رواں ماہ 5 اپریل کو ہونی تھی مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کی تقریب کرنا مشکل تھا۔دونوں کے نکاح کی تقریب سکائپ پر ہوئی اور رشتہ دار بھی آن لائن تھے ۔