ایک گھنٹہ ،2ہزار806پش اپس،اورگنیز ریکارڈ بن گیا
طویل دورانیہ تک ہزاروں بار پُش اَپس لگانا اور عالمی ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں تاہم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان جیراڈ ینگ کی مہارت کی داد دینی پڑے گی
سڈنی (نیٹ نیوز) جس نے ایک گھنٹے کے دوران 50 نہ 100 بلکہ پورے 2,806بار پُش اَپس لگانے کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔جیراڈ ینگ نے یہ ریکارڈ میٹرکس باکسنگ جم کوئنزلینڈ میں بنایا ۔اس سے قبل زیادہ پش اپس لگانے کا عالمی ریکارڈ ویلز کے ایتھلیٹ کالٹن ولیمز کے پاس تھا جنہوں نے ایک گھنٹے کے وقت میں 2ہزار 682پش اپس لگائے تھے ۔