76برس کی عمر میں بھی ’’دادی اماں ‘‘رسہ پھلانگنے کی ماہر
بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر عمر رسیدہ افراد جینے کی امنگ چھوڑ دیتے ہیں لیکن کچھ کے دل تو بڑھاپے میں بھی جوان ہوتے ہیں
منیلا (نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نظر آنے والی فلپائن سے تعلق رکھنے والی دادی اماں کو ہی دیکھ لیجئے جو 76برس کی عمر میں بھی اس مہارت کے ساتھ رسی کودنے کا مظاہرہ کرتی ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔دادی اماں نے رسی کودنے کا ایسا شاندارمظاہرہ پیش کیا کہ انٹرنیٹ پر ان کی ویڈیو نے دھوم مچادی اور اب تک لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اورانہیں مختلف القابات سے نوازاجارہاہے ۔