بچوں کی بیماری ’’اے ڈی ایچ ڈی ‘‘کا علاج ویڈیو گیم سے ہوگا
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے باقاعدہ طور پرمقامی کمپنی کی تیارکردہ ایک ویڈیو گیم کی منظوری دیدی ہے
بوسٹن(نیٹ نیوز) جو توجہ بٹ جانے میں مبتلا بچوںکے علاج کے لئے بطورِ خاص بنائی گئی ہے ۔اس گیم کا نام EndeavorRx رکھا گیا ہے جسے8سے 12 سال کے بچوں کے لئے بطورِ خاص ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن یہ گیم ڈاکٹروں کے نسخے کے بغیراستعمال نہیں کی جاسکتی کیونکہ اے ڈی ایچ ڈی(اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپرایکٹویٹی ڈس آرڈر)کی علامات کے بغیر یہ گیم کسی کام کی نہیں۔ اے ڈی ایچ ڈی میں بچے ایک جگہ اپنی توجہ مرکوز نہیں کرپاتے اوراکثر کاموں کو خراب کردیتے ہیں ۔