ماحول اور فطرت پر نظر رکھنے والا ‘سلاتھ روبوٹ’
گھنے جنگلات میں انتہائی سستی سے حرکت کرنے والا ایک جاندار سلاتھ بھی ہے
جارجیا(نیٹ نیوز) اب اس سے متاثر ہوکر سائنسدانوں نے ایک سلاتھ روبوٹ بنایا ہے جو عین اسی جانور کی طرح الٹا لٹک کر دھیرے دھیرے حرکت کرتے ہوئے فطرت، ماحول اور جنگلی حیات کا احوال لیتا رہتا ہے ۔سلاتھ نما روبوٹ کی لمبائی تین فٹ ہے اور اس کا غالب حصہ تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ہے ۔ اس میں کئی اقسام کے سینسر اور موٹریں لگائی گئی ہیں۔ جارجیاانسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے اسے ایک نباتاتی (بوٹانیکل) باغ کیلئے بنایا ہے ۔ اس پر خاص قسم کے سولر پینل لگائے گئے ہیں ۔دو درختوں پر ایک موٹا تار باندھ کر اس پر روبوٹ چلایا جاتا ہے ۔