66ملین سال پرانا ’’پتھر‘‘رینگنے والے جانورکا انڈہ نکلا
ٹیکساس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 66ملین سال پرانے پتھرکا راز معلوم کر لیا ہے
واشنگٹن (نیٹ نیوز ) یہ پتھر2011 میں دریافت ہوا تھا اور تب سے سائنسدان اس کی حقیقت جاننے کی کوششوں میں لگے تھے تاہم کچھ پتا نہ چلنے پر اسے چلی کے ایک عجائب گھر میں رکھ دیا گیاتھا،اس پتھر کا حجم ایک فٹبال کے برابر ہے اور اس کی شناخت میں ناکامی کے بعد اسے ’’دی تھنگ ‘‘کا نام دیدیاگیاتھا،اب ماہر رکازیات جولیا کلارک کا کہناہے یہ چیز دراصل ایک بہت بڑے رینگنے والے جانور کا انڈہ ہے جس کی لمبائی 7میٹر تک ہوسکتی ہے جبکہ پتھر 28سینٹی میٹر لمبااور18سینٹی میٹر چوڑا ہے ۔