فروخت کیا گیا اونٹ 9بعد خود مالکان کے گھر واپس لوٹ آیا

فروخت کیا گیا اونٹ 9بعد خود مالکان کے گھر واپس لوٹ آیا

چین میں فروخت کئے جانے والا اونٹ 9 ماہ بعد اپنے مالکان کے پاس واپس لوٹ آیا، سوشل میڈیا صارفین نے اسے محبت اور وفاداری کی نئی مثال قرار دے دیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہر بیانور میں ایک جوڑے نے اپنا اونٹ کسی شہری کو 9 ماہ قبل فروخت کیا تھا، کئی ماہ تک نئے مالک کے پاس رہنے کے بعد اونٹ اچانک فرار ہوگیا اوراپنے پرانے مالکان کے گھر پہنچ گیا۔جوڑے نے اونٹ کو نئے مالک کو واپس کرنا چاہاتو اس نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسے واپس لینے سے انکار کردیا تاہم اپنے دئیے ہوئے پیسے بھی واپس نہیں لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں