دنیا کا پہلا آف لائن مترجم ہیڈفون تیار کر لیا گیا

دنیا کا پہلا آف لائن مترجم ہیڈفون تیار کر لیا گیا

دنیا بھر میں اب حقیقی وقت میں ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرکے سنانے والے دستی آلات اور ہیڈفون عام استعمال ہورہے ہیں

واشنگٹن(نیٹ نیوز) لیکن اکثر مترجم آلات کیلئے انٹرنیٹ کنیکشن لازمی ہوتا ہے لیکن اب دنیا کا پہلا آف لائن مترجم ہیڈفون بنایا گیا ہے جو اب آف لائن رہتے ہوئے بھی کئی زبانوں کا بخوبی ترجمہ کرسکتا ہے ۔اس مترجم ایئربڈ کا نام ‘ٹائم کیٹل ٹو’ ہے جس پر 2017 سے تحقیق جاری ہے ۔ اب کسی انٹرنیٹ کنیکشن کے بغیر بھی یہ انگریزی سے چینی، جاپانی، فرانسیسی اور کوریائی زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے اسی طرح چھ زبانوں کا انگریزی ترجمہ کرنے کے قابل ہے ۔ وائی فائی یا سیل فون نیٹ ورک کے ساتھ ٹائم کیٹل ٹو 93 زبانوں اور لہجوں میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ترجمے کے علاوہ ان ایئربڈ پر آپ فون کال بھی وصول کرسکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں