انڈونیشیا کا نوجوان 2 گھنٹے تک کیمرے کیساتھ بیٹھا رہا
سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے تخلیقی اندا ز اپنانا پڑتاہے
جکارتہ (نیٹ نیوز)انڈونیشیا کے نوجوان محمد دیدت نے ایسے ہی ایک خیال پر کام کیا اور مسلسل دو گھنٹوں تک صوفے پر بیٹھ کر کوئی کام کئے بغیر صرف کیمرے پر نظریں جمائے رکھیں۔محمد دیدت کی ’’ بغیر کام کے دو گھنٹے ‘‘کے ٹائٹل کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو جب سے وائرل ہوئی ہے ان کے دیکھا دیکھی دیگرصارفین بھی ان کی کامیابی تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اب آپ کو سوشل میڈیا پر چار سے پانچ گھنٹوں بلکہ آٹھ آٹھ گھنٹوں تک صرف کیمرے کے سامنے بیٹھے ہو نے کی ویڈیوز دیکھنے کو ملیں گی۔