آنتوں سے بیکٹیریا کے نمونے لینے والا سستا برقی کیپسول

آنتوں سے بیکٹیریا کے نمونے لینے والا سستا برقی کیپسول

آنتوں کے اندرتارکے ذریعے کیمرہ داخل کرکے دیکھنے کا عمل کولونوسکوپی کہلاتا ہے اوراب اس پورے آلے کو الیکٹرانک کیپسول میں سمودیا گیا ہے

نیویارک(نیٹ نیوز) یہ کیپسول معدے سے ہوتا ہوا آنتوں سے گزرتا اور وہاں موجود بیکٹیریا کے نمونے جمع کرتا رہتا ہے ،ان بیکٹیریا کو بعد میں معدے کے امراض کی نشاندہی میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بناکر پوری غذاہضم کرنے والی نالی کو جانچنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے ،اس کے ذریعے منہ، معدہ، جگر، مثانہ، چھوٹی اور بڑی آنت سے بھی بیکٹیریا کے نمونے لئے جاسکتے ہیں۔یہ کیپسول پوردوا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بنایاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں