بیڈمنٹن کھیلنے والے روبوٹ نے میدان میں انٹری دے دی
ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں عام ہوتا جا رہا ہے
بیجنگ (نیٹ نیوز)روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں ،وہیں روبوٹس نے کھیلوں کی دنیا میں بھی انٹری دے دی ہے اور اب روبوٹ بیڈمنٹن کھیلتے دکھائی دیں گے ۔چین کے صوبے گوانگ ژی کے شہرناننگ کے سپورٹس پارک میں سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر بیڈمنٹن روبوٹ متعارف کروا دیا گیاہے جو نا صرف بیڈمنٹن کھیلنے میں ماہر ہیں بلکہ حریف کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور مقابلہ بھی کرتا ہے ۔ نوجوان کھلاڑی اپنے اس مشینی حریف کے ساتھ کھیل کر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔