مینڈ ک اورگرگٹ سے بھی تیززبان لپکانے والا روبوٹ
مینڈک اور گرگٹ برق رفتاری سے زبان باہر نکال کر اڑتے کیڑوں کو چپکاکر کھاجاتے ہیں
سیول (نیٹ نیوز) لیکن اب سنیچر نامی روبوٹ اس سے بھی تیزی سے اپنی مصنوعی زبان باہر نکالتا اور کھینچتا ہے اور اشیا کو چپکا کر اپنے پاس لے آتا ہے ۔جنوبی کوریا کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے گرگٹ نما روبوٹ بنایا ہے جو صرف 600 ملی سیکنڈ میں اپنی مصنوعی زبان 30 انچ دوری تک پہنچا سکتا ہے ۔اس روبوٹ کو سنیچر کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ اپنے سامنے رکھی چھوٹی چیزوں کو تیزی سے اپنی زبان پر چپکاکر کھینچ لیتا ہے ،اس روبوٹ کا وزن صرف 120 گرام ہے ۔