فیکٹر ی کا وینٹی لیشن سسٹم خراب، آسمان سے چاکلیٹ کی بارش
سوئٹزر لینڈ کے ایک قصبے میں آسمان سے چاکلیٹ کی بارش ہونے لگی اورلوگ حیران رہ گئے
برن (نیٹ نیوز) تاہم جلد ہی یہ راز کھل گیا کہ چاکلیٹ کی بارش فیکٹری کا وینٹی لیشن سسٹم خراب ہونے کے باعث ہوئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چاکلیٹ کی بارش کا عجیب و غریب واقعہ سوئٹزرلینڈ کے قصبے آلٹن میں پیش آیا اور لوگ حیران ہوگئے جب انہوں نے آسمان سے چاکلیٹ کے ذرات برستے ہوئے دیکھے ۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ قصبے کے قریب چاکلیٹ کی فیکٹری کا وینٹی لیشن سسٹم خراب ہوگیا ہے جس کے باعث چاکلیٹ کے ذرات اڑکر باہر جانے لگے ہیں ۔