اب سست اور کاہل لوگوں کو گھر بیٹھے رقم ملے گی

اب سست اور کاہل لوگوں کو گھر بیٹھے رقم ملے گی

جرمن یونیورسٹی نے ایسے لوگوں کو وظائف دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کچھ نہیں کرنا چاہتے یعنی وہ سستی اور کاہلی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے

برلن (نیٹ نیوز)جرمنی کی یونیورسٹی ان لوگوں کو بھی پیسہ دینے کو تیار ہے جو کم سے کم کام کرتے ہوں۔ہیمبرگ میں یونیورسٹی آف فائن آرٹس ایک انوکھے پراجیکٹ میں حصہ لینے کیلئے ایسے لوگوں کی تلاش کر رہی ہے جو سست ہوں اور جن میں اولوالعزمی کی کمی ہو۔ درخواست فارم میں درخواست دہندگان سے دو سوال پوچھے گئے ہیں۔ پہلا یہ کہ آپ کیا نہیں کرنا چاہتے ہیں اور جو آپ کرنا نہیں چاہتے ہیں ، وہ نہ کرنا کیوں اہم ہے ؟ اس کیلئے درخواست دہندگان 15 ستمبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔ پراجیکٹ کو ڈیزائن کرنے والے پروفیسر فریڈرک کے مطابق معاشی سماجی تبدیلی لانے میں مدد کیلئے سستی، کاہلی کا باریکی سے مطالعہ کرنا اہم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں