اُڑتا ہوا شخص اچانک جہاز کے پاس آگیا، پھر کیا ہوا ؟

اُڑتا ہوا شخص اچانک جہاز کے پاس آگیا، پھر کیا ہوا ؟

طیاروں کے پائلٹوں کو دوران پرواز پرندوں اور ڈرونز کو دیکھنے کا اکثر تجربہ رہتا ہے لیکن گزشتہ روز اپنے سامنے ایک شخص کو جیٹ پیک پر اڑتے ہوئے دیکھ کر پائلٹ نے فوراً کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک شخص کو تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھ کر پائلٹ بھی گھبرا گیا کیونکہ یہ شخص طیارے سے صرف300گز کے فاصلے پرتھا جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔فلاڈیلفیا سے امریکی ائیرلائن کی پرواز1997 کے پائلٹ نے ہوائی ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ ایک شخص جیٹ پیک پر اڑ رہا ہے اس حوالے سے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کو سونپ دی گئی ہیں جس کے بعد اس معاملے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں