مصر سے اڑھائی ہزار سال پرانے 13تابوت دریافت
ماہرین آثار قدیمہ نے مصر کے شہر غذہ سے 13قدیم تابوت برآمد کئے ہیں
قاہرہ (نیٹ نیوز)مصرمیں ماہرین آثار قدیمہ کے اعلان کے مطابق مصر کے شہر غذہ کے علاقے سکارا میں 13تابوت برآمد ہوئے ہیں جو مکمل طور پر بند ہیں،ماہرین کے ابتدائی اندازے کے مطابق یہ تابوت اڑھائی ہزار سال قدیم ہیں جن کے بارے میں مزید ریسرچ کے بعد تفصیلات بتائی جا سکیں گی ۔دوسری طرف تابوتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین اپنی معلومات کا تبادلہ کررہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے ان تابوتوں کو لے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کررکھاہے ۔