منٹوں میں نئے کام کیلئے تیارہونے والا ’’گرگٹ ‘‘سیٹلائٹ
اس وقت سینکڑوں ہزاروں سیٹلائٹ مختلف مداروں میں زیرِ گردش ہیں لیکن ان کا سرکٹ تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی انہیں اپنی ڈگر سے ہٹا کر کوئی نیا کام لیا جاسکتا ہے
واشنگٹن (نیٹ نیوز )اب اگلے سال امریکی فضائیہ گرگٹ سیٹلائٹ مدار میں روانہ کرے گی جو گرگٹ کے رنگ بدلنے کی صلاحیت کی طرز پر اپنا کام بدل سکیں گے ۔ اس سیٹلائٹ کا سافٹ ویئر کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے مدار میں رہتے ہوئے بھی اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے اورہارڈویئر سے مختلف کام لیاجاسکتا ہے ۔ ایسا پہلی بار ممکن ہوا ہے اور اس سیٹلائٹ میں مصنوعی ذہانت کو بطورخاص استعمال کیاگیاہے ۔