بھارتی شخص نے تنہا 30برس میں نہر کھود ڈالی
بہار کے ضلع گایا کے گاؤں کوٹھی لاوا کے لونگی بھویان نے مسلسل 30 سال تک تنِ تنہا نہر کھودی ہے کیونکہ اس کا علاقہ پانی سے محروم تھا۔ قریبی پہاڑیوں پر گرنے والا برساتی پانی مختلف راہ سے دریا میں گرتا تھا
بہار(نیٹ نیوز)دھیرے دھیرے لوگ علاقہ چھوڑنے لگے لیکن 30 برس سے لونگی بھویان اکیلے ہاتھ سے نہر بنارہے ہیں۔ اس نہر کی چوڑائی 4 فٹ، گہرائی 3 فٹ اور لمبائی 4 کلومیٹر سے بھی زیادہ ہے ۔ اس مشقت میں کسی نے بھی لونگی کی مدد نہیں کی اور اس نے اکیلے یہ کام کیا ہے ،اب لونگی نے دریا کا رخ موڑ کر پانی کو دیہات کے قریب پہنچایا ہے جہاں اب ایک چھوٹا سا تالاب بن چکا ہے ۔ اس پانی سے جانور سیراور کھیت سیراب ہوتے ہیں۔گاؤں کے تمام لوگ اسے اب ‘ دی کینال مین’ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔