فوجی آپریشن میں حصہ لینے والے کتوں کیلئے جدید چشمے

 فوجی آپریشن میں حصہ لینے والے کتوں کیلئے جدید چشمے

امریکن آرمی نے فوجی کارروائیوں کے دوران حصہ لینے والے کتوں کو ہدایات دینے اور آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے آگمینٹڈ رئیلیٹی ٹیکنالوجی سے لیس جدید چشموں کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے

واشنگٹن(نیٹ نیوز) جسے سپیشل فورس کے کتوں اور ان کے ہینڈلرز کو نئے متبادل مواصلاتی نظام کے طور پیش کیا جائے گا۔ خاص طور پر چونکہ یہ جانور پہلے ہی آپریشنوں کے دوران حفاظتی چشمے پہننے کے عادی ہیں۔ آرمی ریسرچ آفس سے تعلق رکھنے والے سینئر سائنسدان سٹیفن لی نے کہا کہ فوجی ورکنگ کتوں اور ہینڈلرز کے درمیان محفوظ اور بہتر رابطے کیلئے یہ ٹیکنالوجی ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگی جس کی مدد سے کتوں کو ہینڈلرز کی کمانڈ اور اشارے سمجھنے میں آسانی ہوگی جب کہ یہ ٹیکنالوجی وائر لیس ہو گی یعنی اس کے استعمال کیلئے کتوں کو پٹا پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی ہینڈلرز کو جائے وقوعہ کے قریب رہنے کا خطرہ اٹھانا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں