خنجر اور چھوٹی کلہاڑیاں پھینکنے کی ماہر 68سالہ نانی

خنجر اور چھوٹی کلہاڑیاں پھینکنے کی ماہر 68سالہ نانی

سالہ روسی خاتون اگرچہ نانی اور دادی بن چکی ہیں لیکن وہ خنجر اور چھوٹی کلہاڑیاں پھینکنے کی ماہر ہیں اور اب تک آٹھ مرتبہ قومی چیمپئن بن چکی ہیں

ماسکو(نیٹ نیوز)68روس کے چھوٹے سے قصبے ساسووو کی رہائشی انتہائی مہارت سے چاقو پھینکتی ہیں ۔ اسی مہارت کی وجہ سے وہ ایک مرتبہ یورپی اور عالمی چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔گولینا 54 برس کی تھیں جب انہوں نے یہ کھیل شروع کیا اور2007 میں انہوں نے تختے کے نشانات کو چھرے سے ہدف بنانا شروع کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے خود دو افراد کے ساتھ ملکر ‘چھری پھینک’ کلب کی بنیاد رکھی۔ ڈیڑھ ماہ میں وہ ماہر ہوگئیں اور اپنے علاقے میں ایک مقابلہ بھی منعقد کروادیا۔ گولینا کی مہارت کا حال یہ ہے کہ وہ کئی پولیس اور فوجی افسروں کو اپنے شکار کا نشانہ بنانے کی تربیت بھی فراہم کرتی ہیں۔ اب تک وہ 50 میڈل حاصل کرچکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں