دشمن کو دھوکا دینے کیلئے ہواسے بھرے روسی ٹینک اورمیزائل
جنگ اور محبت میں اگر سب جائز ہے تو جعلی ٹینکوں، توپوں، میزائلوں اور عسکری گاڑیوں کا استعمال روسی فوج کا مرغوب مشغلہ ہے
ماسکو(نیٹ نیوز)روسی افواج ایک عرصے سے ہوا بھرے ٹینک اور دیگر بڑے ہتھیار استعمال کرکے دشمن کو دھوکہ دیتی آرہی ہیں اور آج کے دور میں بھی ان ہتھیاروں کو بہترین حربے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ،ان تمام ہتھیاروں میں گرم ہوا بھری جاتی ہے اور دیکھنے میں یہ پارک میں رکھے ربڑ کے گھروں اور جمپنگ کیسل کی طرح ہیں جن میں بچے کھیلتے ہیں۔بچوں کی تفریح کا سامان بنانے والی روسی کمپنیاں ہی جعلی ہیلی کاپٹر،ٹینک اور میزائل بنارہی ہیں۔