لبنانی فنکارہ نے دھماکے کے ملبے سے مجسمہ بنالیا
چند ماہ قبل لبنان میں ہونے والے دھماکے کے بعد خاتون فنکارہ نے اسی ملبے کو خوبصورت مجسمے کی شکل دی تاکہ لوگ اس سے عزم وہمت کا سبق لے سکیں
بیروت(نیٹ نیوز)33 سالہ حیات نظر اگست کو بیروت میں ہی تھیں کہ سمندر کنارے امونیئم نائٹریٹ کے ذخائر میں دھماکہ ہوا حیات نے کہا کہ دھماکے کے فوراً بعد میں نے لوگوں کے ساتھ ملکر شہر سے ملبہ صاف کرنا شروع کیا۔اس موقع پر انہیں خیال آیا کہ وہ اس ملبے سے ایک ایسی شے بنائیں جو لوگوں کو تحریک دے سکے ۔ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ہمت کریں اور مل جل کر دوبارہ شہر کی تعمیر کریں۔ حیات نے کئی مقامات سے لکڑی، شیشے ، دھاتی ٹکڑے اور پتھر وغیرہ جمع کئے ۔ دن رات کی محنت سے انہوں نے لبنانی پرچم بردار لڑکی کا مجسمہ تیار کیا جس کے قدموں میں ایک گھڑی بنائی یہ گھڑی 6 بج کر 8 منٹ پر رکی ہوئی ہے جو دھماکہ کا وقت ہے ۔