2ہفتے انٹرنیٹ پر وقت ضائع کر نے کی تنخواہ 14لاکھ روپے

2ہفتے انٹرنیٹ پر وقت ضائع کر نے کی تنخواہ 14لاکھ روپے

دنیا بھر میں مختلف کمپنیوں کو ایسے افراد کی تلاش ہوتی ہے جو قابل اور ذہین ہوں اور کمپنی کی ترقی میں اضافے کیلئے کام کریں، ایک کمپنی نے اسی مقصد کیلئے ایک اسامی کا اعلان کیا ہے جس میں ملازم کو انٹرنیٹ پر بیٹھ کر صرف اپنا وقت ضائع کرنا ہوگا

اوسلو(نیٹ نیوز)ناروے کی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو 2 ہفتے تک صرف ان کا براؤزر استعمال کرے ،اس مقصد کیلئے اسے 9 ہزار ڈالرز(14لاکھ 41ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تنخواہ دی جائے گی ۔کمپنی اس نوکری کیلئے 13 نومبر تک درخواستیں وصول کرے گی ،سوشل میڈیا صارفین اس نوکری میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں