کیا آسمان میں شادی کرنا چاہتے ہیں، تو اب ایسا ممکن ہے

کیا آسمان میں شادی کرنا چاہتے ہیں، تو اب ایسا ممکن ہے

کورونا کے نتیجے میں 2020 میں متعدد جوڑوں کو اپنی شادی کے منصوبے ترک کرنا پڑے یا بہت سادہ انداز میں ہوئی مگر اب ایک کمپنی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کو شادی ہال کے ایک منفرد متبادل کی پیشکش کر رہی ہے اور وہ ہے ایک پرائیویٹ طیارہ

لاہور(نیٹ نیوز)جی ہاں اب فضا میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جاسکتا ہے ، بس بینک بیلنس بہت زیادہ ہونا چاہیے ۔ایئر چارٹر سروس کمپنی کی جانب سے نجی طیاروں میں شادی کی چھوٹی تقریبات کی بکنگ شروع کی جارہی ہے ، جو انہیں ہنی مون پر بھی لے جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے صرف 2 افراد یا چند لوگوں پر مشتمل تقریب کے پیکجز کی پیشکش کی جائے گی، جس میں کھانا بھی شامل ہوگا، جبکہ 2 گھنٹے کی پرواز بھی پیکیج کا حصہ ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ پرواز کا روٹ پہلے سے طے شدہ ہوگا، تاکہ طیارہ تقریب کے دوران منزل کی جانب سفر کرسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں