دریا یماؤ کا پانی راتوں رات سبز رنگ میں تبدیل ہوگیا
چین میں ایک دریا اچانک گہرے سبز رنگ کا ہوگیا جسے دیکھ کر شہری خوف زدہ ہوگئے
بیجنگ(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے وسطی صوبے ہیبی کے شہری رات کو سو کر صبح اٹھے تو انہوں نے یماؤ نامی دریا کو گہرے سبز رنگ کا پایا ۔متعلقہ محکمے کے افسروں نے تحقیقات کے بعد شہریوں کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ دریا کے پانی کی رنگت تبدیل ہونا کوئی خوفناک واقعہ نہیں ہے کیونکہ اس میں زہریلی گیس فلورسین سوڈیم نامی شامل ہوئی جس کی وجہ سے رنگت تبدیل ہوگئی۔واضح رہے کہ 12 کلومیٹر کے رقبے تک دریا کا پانی گہرے سبز کا نظر آرہا تھا جبکہ بہت سارے شہری اُس کو دیکھنے کیلئے جمع تھے ۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ایک رات میں دریا کے پانی کا رنگ تبدیل ہونا ہمارے لئے حیران کن ہے کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں یہ پہلی بار دیکھا ہے ۔