یورپی قصبہ وہاں منتقل ہونے والوں کو امیر بنانے کیلئے تیار
اٹلی کے اکثر قصبوں میں معمر آبادی کے اضافے کے بعد نئے خون کو وہاں بسانے کی خواہش پائی جاتی ہے اور اب آبروزو میں واقع گاؤں سانتو سٹیفنو ڈی سیشنو کی جانب سے پیشکش کی گئی ہے
روم(نیٹ نیوز) جو وہاں بسنے اور کاروبار شروع کرنے والے افراد کو رقم دینے کے ساتھ رہنے کے مکانات کے کرائے میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔وہاں کے میئر فابیو سانٹاویسا نے کہا ہم کسی کو کچھ بھی نہیں فروخت کررہے ، یہ کوئی کاروباری قدم نہیں، ہم بس اپنے گاؤں کی رونق بحال کرنا چاہتے ہیں ۔ ٹاؤن کونسل کیمطابق نئے رہائشیوں کو مجموعی طور پر ہر سال 8 ہزار یورو دئیے جائینگے جبکہ کاروبار کیلئے 20 ہزار یورو بیک وقت دئیے جائینگے ۔ان کو رہائش کیلئے ایک جائیداد بھی ملے گی جس کا علامتی کرایہ لیا جائیگا ۔میئر کیمطابق تمام درخواستوں کا تجزیہ کرنے کے بعد مالیاتی تفصیلات کا تعین کیا جائے گا۔