ہم تمہیں نہیں بھول سکتے ، بلی کی موت پر اہل ترکی افسردہ
تاریخی اہمیت کی حامل مسجد آیا صوفیہ میں مقیم بلی کی موت پر ترکی کے عوام گہرے دکھ میں مبتلا ہوگئے
انقرہ (نیٹ نیوز) یہ کوئی معمولی بلی نہیں بلکہ ‘گلی’ نامی پالتو بلی ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ کی رہائشی تھی جسے اہم شخصیات، علما کرام اور عوام سب بہت پسند کرتے تھے ۔آیا صوفیہ کی انتظامیہ نے گلی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بنایا ہوا تھا اور گلی کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے ، انہیں اکاؤنٹس پر گلی کی موت کی خبر بھی دی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے بعد سے گلی نامی بلی بھی اکثر بیمار رہنے لگی تھی اور گزشتہ دو ماہ سے بیمار تھی اسی لیے لوگوں نے اسے استنبول میں ہی قرنطینہ کردیا تھا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گلی کی موت کا سن کر سارا ترکی سوگ میں ڈوب گیا ہے اور لوگوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔