بھارت،شہد کی مکھیوں نے راہگیر پر حملہ کردیا

بھارت،شہد کی مکھیوں نے راہگیر پر حملہ کردیا

بھارت میں شہد کی مکھیوں نے اچانک حملہ کرتے ہوئے افراتفری پیدا کردی۔یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پیش آیا

لاہور(نیٹ نیوز) جہاں پہاڑی شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے اچانک ایک راہ گیر پر حملہ کردیا، حملہ اتنا شدید تھا کہ علاقے میں افرا تفری پھیل گئی اور راہ گیر اپنی جان بچانے کیلئے تگ ودو کرتے نظر آئے ۔شہد کی مکھیوں کے حملے کے نتیجے میں ریڑی چلانے والا شخص بے قابو ہوکر زمین پر جا گرا، اسی دوران وہاں سے گزرنے والی معمر خاتون بھی زد میں آگئی اور شدید زخمی ہوئیں، مقامی افراد نے فوری طور پر خاتون کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔کافی دیر تک پہاڑی شہد کی مکھیوں کا جھنڈ علاقے میں منڈلاتا رہا جس کے باعث راہ گیروں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں