اونٹ کی کھال جیسا جیل جو غذا ، دوا کو ٹھنڈا رکھ سکتا ہے

اونٹ کی کھال جیسا جیل جو غذا ، دوا کو ٹھنڈا رکھ سکتا ہے

سائنسدانوں نے قدرت کے کارخانے سے کئی راز فاش کرکے ان سے فائدہ اٹھایا ہے اور اب اونٹ کی کھال کی طرز پر ایک ہائیڈروجیل بنایا گیا ہے

بوسٹبن(نیٹ نیوز) جو بجلی کے بغیر کئی روز تک ادویہ اور غذا کو ٹھنڈا رکھ سکتا ہے ۔جیل کی باریک جھلی عین اونٹ کی کھال جیسا کام کرتی ہے اور کئی روز تک انسولیشن یعنی ٹھنڈک فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے اس میں رکھی جانے والی اشیا بجلی کے بغیر بھی بہت دنوں تک سرد درجہ حرارت پر رکھی جاسکتی ہیں۔ میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے جیفری گراسمین اور ان کے ساتھیوں نے پہلے اونٹوں کا بغور مطالعہ کیا کہ وہ کس طرح سخت گرمی میں خود کو ٹھنڈا رکھتا ہے ۔ اس کے بعد انہوں اس کی کھال کو دیکھا تو اسے دو پرتوں میں پایا۔ اس کے بعد انہوں نے اس عمل کی مصنوعی طور پر نقل کی ۔ اس طرح یہ دوہری پرت والے ہائیڈرجیل عین اونٹ کی کھال کی طرح کام کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں