2 ہزار سال پرانی 2 لاشیں درست حالت میں دریافت
قدیم رومی سلطنت کا شہر پومپئی دنیا میں عبرت کا مقام سمجھا جاتا ہے جو 2 ہزار سال قبل آتش فشاں پھٹنے سے تباہ ہوکر راکھ میں دب گیا تھا
روم (نیٹ نیوز)اب وہاں سے 2 افراد کی لاشیں دریافت ہوئی ہیں جو لگ بھگ درست حالت میں ہیں،یہ لاشیں پومپئی شہر کے نواح میں ایک ولا کی کھدائی کے دوران دریافت کی گئیں۔پومپئی آرکیالوجیکل پارک کے ڈائریکٹر ماسیمو اوساننا نے بتایا کہ یہ دریافت حقیقی معنوں میں دنگ کردینے والی ہے ،دونوں لاشیں ایک دوسرے کے قریب موجود تھیں اور ماہرین کے خیال میں یہ آتش فشاں پھٹنے کے فوری بعد بچنے میں کامیاب ہوگئے تھے مگر بعد میں مارے گئے ۔