’’گورہبّا‘‘ ، دیوالی منانے کے بعد گوبرکی جنگ کا عجیب تہوار
ویسے تو دنیا بھر میں عجیب و غریب تہواروں کی کوئی کمی نہیں لیکن جنوبی ہندوستان کے ایک چھوٹے سے قصبے گماتاپورا میں ہر سال دیوالی ختم ہونے کے اگلے روز ’’گورہبّا‘‘ یعنی ’’گوبر کی جنگ‘‘ کا تہوار منایا جاتا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے پر گائے کے گوبر کے گولے بنا بنا کر پھینکتے ہیں
ممبئی(نیٹ نیوز)گورہبّا کا تہوار دراصل گائے سے اظہارِ عقیدت اور منت مانگنے کا ایک طریقہ ہے ، البتہ یہ واضح نہیں کہ گوبر کی جنگ کا یہ تہوار دیوالی ختم ہونے کے اگلے روز ہی کیوں منایا جاتا ہے ۔سوشل میڈیا پر اس تہوار کی ویڈیو دیکھ شائقین دلچسپ تبصروں میں مصروف ہوگئے ہیں ۔