جینیاتی انجینئرنگ سے گندم کی پیداوار میں 11فیصد اضافہ

جینیاتی انجینئرنگ سے گندم کی پیداوار میں 11فیصد اضافہ

برطانوی سائنس دانوں نے جینیاتی انجینئرنگ سے استفادہ کرتے ہوئے گندم کی ایک ایسی نئی قسم تیار کرلی ہے جو موجودہ اقسام کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ پیداوار دے سکتی ہے

لندن(نیٹ نیوز)زراعت کے میدان میں یہ پیش رفت اس لئے بھی اہم ہے کہ 1950اور 1960 میں سبز انقلاب کے بعد گندم کی پیداوار بڑھانے میں کوئی غیرمعمولی کامیابی سامنے نہیں آسکی جبکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ بھی صرف ایک فیصد سالانہ کے حساب سے ہورہا ہے ۔واضح رہے ماضی میں مختلف تدابیر اختیار کرتے ہوئے گندم کی پیداوار بڑھانے کی کوششیں عملاً ناکام رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں