اردوکا لفظ ’’اچھا‘‘دنیا کی معتبر انگریزی ڈکشنری میں شامل
دنیا کی معتبر انگریزی ڈکشنری ’’کیمبرج‘‘ نے اردوکا لفظ ’’اچھا‘‘ کو ڈکشنری میں شامل کرلیا
لاہور(نیٹ نیوز)اس ڈکشنری میں انگریزی کے علاوہ دنیا کی دیگر زبانوں کے ڈیڑھ لاکھ لفظ شامل کئے جاچکے ہیں ۔اچھا لفظ پاکستان اور بھارت کی زبانوں اردو ،پنجابی ، سندھی، پشتو، بلوچی،سرائیکی وہندی سمیت دیگر میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ ڈکشنری میں اچھا لفظ کو شامل کرتے ہوئے اس کے معنی خوشی اور حیرت کے اظہار کے طور پر بیان کئے گئے ہیں ۔اس سے قبل کیمبرج میں اردوکا لفظ اوہ بھی شامل کیا جاچکاہے ۔