جاپانی خلائی جہاز سیارچے کی مٹی لیکر زمین پر اترگیا
جاپان کی جانب سے نظامِ شمسی کے چار ارب 60 کروڑ سال قدیم شہابئے پر اتر کر وہاں سے مٹی کے نمونے لے کر ‘ہایابوسا دوم’ نامی خلائی جہاز زمین پر کامیابی سے اترگیا ہے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپانی وقت کے مطابق صبح کے ڈھائی بجے ، ہایابوساٹو آسٹریلیا کے ایک ویران ریگستان میں اترا۔ اس دوران ایک کیپسول زمینی فضا میں کسی روشن شہابئے کی طرح داخل ہوا اور اپنے پیراشوٹ کھول کر آسٹریلیا میں اترا۔ جاپانی خلائی ایجنسی کے مطابق ہایابوسا ٹو ایک دوسرے مشن پر روانہ ہوگیا ہے اور یہ کیپسول سوادولاکھ کلومیٹردور ایک شہابئے سے مٹی لے کر زمیں تک پہنچا ہے ۔ واضح رہے کہ اس پورے منصوبے پر 15 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے جبکہ زمین پر 0.1 گرام مٹی ہی پہنچی ہے ۔یہ اہم مشن جاپانی خلائی تسخیر کی ایجنسی ‘جاکسا’ نے 3 دسمبر 2014 کو زمین سے روانہ کیا تھا ۔