تجربہ گاہ میں گوشت ‘اگانے ’ کا مقابلہ:ڈھائی ارب انعام
مشہورِ زمانہ ‘‘ایکس پرائز فاؤنڈیشن’’ نے اعلان کیا ہے کہ جو فرد یا ادارہ بھی تجربہ گاہ میں ‘‘مصنوعی گوشت’’ کو تجارتی پیمانے پر اور کم خرچ انداز میں ‘‘اگائے ’’ گا، اسے 15 ملین ڈالر (تقریباً ڈھائی ارب پاکستانی روپے ) کا انعام دیا جائے گا
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)اس مقابلے میں شرکت کیلئے فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے جو 28 اپریل 2021 تک جاری رہے گی جبکہ مقابلے میں فاتح ٹیم کا اعلان 2024 میں کیا جائے گا۔مقابلے کو ‘‘فیڈ دی نیکسٹ بلین’’ کا نام دیا گیا ہے ۔اس مقابلے کیلئے فاؤنڈیشن کو ابوظہبی کی ‘‘ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل’’ کی مالی سرپرستی حاصل ہے ۔جیتنے والی ٹیم کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ مصنوعی گوشت بنانے کا کوئی ایسا طریقہ پیش کرے جو ماحول دوست ہو، کم قیمت ہو، کم وقت کا متقاضی ہو اور اسے صنعتی پیداوار کے مرحلے تک بھی بہ آسانی پہنچایا جاسکے ۔