فضائی آلودگی گردوں کیلئے بھی خطرناک ہے :تحقیق

فضائی آلودگی گردوں کیلئے بھی خطرناک ہے :تحقیق

چینی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ فضائی آلودگی صرف پھیپھڑوں اور دل کیلئے ہی خطرناک نہیں بلکہ یہ گردوں کی دائمی بیماری کی وجہ بھی بن سکتی ہے

بیجنگ(نیٹ یوز)یہ بات انہوں نے 47,000 سے زائد بالغ چینی شہریوں کی صحت سے متعلق دو سالہ اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد دریافت کی ہے ۔بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی میں کئے گئے اس مطالعے میں ‘‘پی ایم 2.5’’ کی طویل مدتی فضائی موجودگی اور انسانی صحت میں تعلق کے علاوہ گردوں پر ان کے اثرات کا بطورِ خاص جائزہ لیا گیا ہے ۔اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شہروں میں رہنے والے بالغ مردوں اور صحت مند بالغ افراد کے گردوں کو ‘‘پی ایم 2.5’’ کی طویل مدتی فضائی آلودگی سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔مطالعے کی بنیاد پر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی سازوں کو فضائی آلودگی کے معاملے میں بہت زیادہ سنجیدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں