عجیب ساخت، دنیا کا بدصورت ترین قرار دیا گیا پھول

عجیب ساخت، دنیا کا بدصورت ترین قرار دیا گیا پھول

سائنسدانوں نے مڈغاسکر کے جنگلات میں ایک ایسا پھول دریافت کیا ہے جو دور سے دیکھنے پر کسی سانپ کے کھلے ہوئے منہ کی طرح دکھائی دیتا ہے

مڈغاسکر(نیٹ نیوز)اسی عجیب و غریب ساخت کی وجہ سے اس پھول کو دنیا کا بدصورت ترین پھول بھی قرار دیا گیا ہے ۔یہ ‘‘آرکڈ’’ (Orchid) کہلانے والے پھولوں کے وسیع گھرانے سے تعلق رکھتا ہے ۔واضح رہے کہ آرکڈ کے پھولوں کو دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیبی کی وجہ سے سجاوٹ میں ایک منفرد مقام حاصل ہے لیکن یہ پھول اس کے بالکل الٹ ہے ۔آرکڈ کی اس نئی نوع (سپیشیز) کو Gastrodia agnicellus کا نام دیا گیا ہے جو اصل میں ایک طفیلی پودا ہے جس میں کوئی پتّا نہیں ہوتا۔ یہ پودا اپنی زندگی کا بیشتر حصہ زمین کے نیچے ہی گزارتا ہے اور صرف اس وقت زمین سے باہر آتا ہے جب اس میں پھول یا پھل لگ رہے ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں