ہاتھوں کی وجہ سے سرکاری دستاویزات سے محروم خاندان
بنگلا دیشی خاندان ہاتھوں کی لکیریں نہ ہونے کے باعث پاسپورٹ، شناختی کارڈ سمیت دیگر سرکاری دستاویزات سے محروم ہوگیا
ڈھاکہ(نیٹ نیوز) بنگلا دیش کے ضلع راج شاہی میں ہاتھوں کی لکیروں سے محروم خاندان توجہ کا مرکز بن گیا جن کے افراد کی ہتھیلیوں پر لکیریں نہیں اور اسی وجہ سے انہیں روزمرہ زندگی میں مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے ۔ابوسارکر نامی شخص نے بتایا کہ یہ چیز جینز کی وجہ سے انہیں وراثت میں ملی اور اب ہمیں پاسپورٹ ، شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات بنوانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔بنگلا دیشی نوجوان نے بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان ایک زمانے سے اس مشکل کا شکار ہیں ۔رپورٹ کے مطابق فنگر پرنٹس نہ ہونے کے باعث ابوسارکر اور ان کے بھائی اپنے نام پر موبائل سم تک نہیں خرید سکتے ۔