گلہری نے نیویارک کے شہریوں پر حملہ کردیا ، کئی زخمی

گلہری نے نیویارک کے شہریوں پر حملہ کردیا ، کئی زخمی

نرم ملائم دم والی گلہری دیکھنے میں تو بے ضرر معلوم ہوتی ہے لیکن جب اسے غصہ آجائے تو یہ اپنے سے بڑے جسامت کے کسی بھی جاندار پر حملہ کرنے میں دیر نہیں لگاتی

نیو یارک (نیٹ نیوز)اسی طرح کا واقعہ امریکہ کے شہر نیویارک میں پیش آیا جہاں ایک خونخوار گلہری نے شہریوں پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔گلہری کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے نیو یارک سٹی کے ریگو پارک محلے کے متعدد افراد نے میڈیا کو بتایا کہ گلہری اچانک چھلانگ لگا کر حملہ کرتی ہے اور اپنے نوکیلے دانتوں سے کاٹ لیتی ہے ، واضح طور پر یہ ہمارے لئے غیر محفوظ صورتحال ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں