2020 میں زمین کی گردش تیز ہوگئی،لیکن گھبرانا نہیں

2020 میں زمین کی گردش تیز ہوگئی،لیکن گھبرانا نہیں

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال زمین کی اپنے محور پر گھومنے کی رفتار ‘‘کچھ زیادہ’’ ہوگئی تھی لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ اضافہ بہت معمولی یعنی ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے (ملی سیکنڈ) کے پیمانے پر تھا

پیرس(نیٹ نیوز)ویب سائٹ ‘‘ٹائم اینڈ ڈیٹ’’ کے مطابق، پچھلے سال ایسے 28 دن ریکارڈ کئے گئے جب زمین نے اپنے محور پر ایک پورا چکر کم و بیش ایک ملی سیکنڈ جلدی مکمل کیا۔پچھلے سال کا سب سے چھوٹا دن 19 جولائی 2020 تھا جس کا دورانیہ ایک دن کی اوسط لمبائی سے 1.46 ملی سیکنڈ کم تھا جبکہ 2020 کا سب سے طویل دن 8 اپریل تھا جو اوسط سے 1.62 سیکنڈ طویل رہا۔واضح رہے کہ زمین اوسطاً 24 گھنٹے میں اپنے محور پر ایک چکر پورا کرتی ہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ زمین کی معمول سے تیز محوری گردش کا یہ سلسلہ اس سال بھی جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں