خاتون نے 100دن تک ایک ہی لباس کیوں پہنے رکھا
برطانوی میڈیا کے مطابق سارہ روبن نامی خاتون نے 100 ڈے ڈریس چیلنج میں گزشتہ برس ستمبر میں حصہ لیا اور تین ماہ تک روزانہ میرینو وول کا سیاہ لباس زیب تن کئے رکھا جس کا مقصد فیشن کی دنیا سے نکل کر سادگی کو فروغ دینا تھا
واشنگٹن(نیٹ نیوز)انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں سارہ کا کہنا تھا کہ 100 دن تک ایک ہی لباس پہنے رکھنے سے سبق ملا کہ ہمیں کپڑوں کی اتنی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔ دوسری جانب اس چیلنج کو متعارف کروانے والے کپڑوں کے امریکی برانڈ نے کہا کہ اس چیلنج کی بنیاد 3 اصول ہیں۔سادگی اختیار کرو، احتیاط سے خرچ کرو اور اچھے کام کرو۔ مذکورہ برانڈ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ہم نے اپنے ملبوسات ان 50 خواتین کو بھیجے جنہوں نے رضا کارانہ طور پر 100 دن کیلئے ہمارا لباس پہننے کی حامی بھری۔