بائیک، کار اور ہیلمٹ کو روشن کرنے والا پینٹ تیار
اب کسی بھی سطح پریہ خاص روغن کیجئے اور معمولی بجلی گزاریے تو وہ سطح بالکل نیون لائٹ کی طرح روشن ہوجائے گی خواہ پلاسٹک ہو، دھات ہو یا پھر کوئی اور سطح ہو اور اس پینٹ کو لیومی لور کا نام دیا گیا ہے
اوہائیو(نیٹ نیوز)یہ دنیا کا پہلا پینٹ ہے جو کئی سطح پر مشتمل ہے اور مکمل طور پر الیکٹرولیومنیسنٹ ہے یعنی ہلکی سے بجلی گزاری جائے تو یہ دلکش رنگوں میں دمکنے لگتا ہے یہاں تک کہ اس پرباقاعدہ برقی لائٹ کا گمان ہوتا ہے ۔ یہ نیا پینٹ دنیا کا واحد رنگ ہے جو کار سوئچ آن کرتے ہی منور ہوجاتا ہے ۔ یعنی اس پینٹ کا سوئچ بند اور کھولا جاسکتا ہے ۔اپنی نئی موٹرسائیکل یا سپورٹس کار کو اس پینٹ سے چار چاند لگائے جاسکتے ہیں جس کے پیچھے ایک پینٹر اینڈی زنسکو کی 25 سالہ محنت شامل ہے ۔ انہوں نے کئی تجربات کرکے 2010 میں دنیا کا پہلا الیکٹرولیومنیسنٹ رنگ بنایا۔ پھر اسے دیرپا اور بہتر بنانے میں مزید دس برس صرف ہوئے ۔