بیک وقت پرندہ، دودھ پلانے اور ‘رینگنے ’ والا جانور
سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے آسٹریلیا میں پائے جانے والے ‘‘پلیٹی پس’’ کے جینوم کی نقشہ کشی مکمل کرلی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ پلیٹی پس کے جینوم میں پرندوں، ممالیوں اور ہوّاموں (رینگنے والے جانوروں) کے جین ایک ساتھ موجود ہوتے ہیں
پرتھ(نیٹ نیوز)یعنی یہ کہا جاسکتا ہے کہ پلیٹی پس بیک وقت تھوڑا سا پرندہ، تھوڑا سا ممالیہ اور تھوڑا سا ہوّام ہے ! گویا یہ ایک ایسی دریافت ہے جس نے خود ارتقائی ماہرین تک کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔ اگرچہ پلیٹی پس جینوم میں پرندوں، ممالیوں اور ہوّاموں میں پائے جانے والے جین کی موجودگی فی الحال کسی ارتقائی معمے سے کم نہیں لیکن جینیات اور ارتقا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گتھی سلجھا کر اس دنیا میں موجود بہت سے جانوروں کا ارتقائی عمل بہتر طور پر سمجھا جاسکے گا۔ اس تحقیق کی تفصیلات ریسرچ جرنل ‘‘نیچر’’ میں شائع ہوئی ہیں۔