’’امریکہ سے آسٹریلیا آنیوالے کبوتر کو مارڈالنے کا حکم ‘‘

’’امریکہ سے آسٹریلیا آنیوالے کبوتر کو مارڈالنے کا حکم ‘‘

آسٹریلیا میں حکام نے ملنے والے جو نامی کبوتر کوبائیوسکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے مار ڈالنے کا حکم دے دیا

میلبورن (نیٹ نیوز) بعدازاں کچھ نئے شواہد کی بنیاد پر اب کیس نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے ۔ جونامی کبوتر 26دسمبر 2020کو میلبورن کے ایک مکان کے باغیچے سے ملاتھا جس کے پیر پر ایک پرچی لگی ہوئی تھی۔جس سے پتہ چلا کہ یہ امریکی ریاست اوریگون سے 2ماہ کا سفر کرکے وہاں پہنچاہے ۔ آسٹریلوی حکام نے اسے بائیو سکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے مار ڈالنے کا حکم دیا تاہم ایک امریکی تنظیم کاکہناہے کہ یہ پرچی جعلی ہے جس پر کبوترکا موت کا فیصلہ موخر کردیاگیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں