کار کی شناخت کرنے اور لاک کھولنے والا سمارٹ فون

 کار کی شناخت کرنے اور لاک کھولنے والا سمارٹ فون

گیلکسی ایس 21 سمارٹ فون کی بدولت بہت جلد آپ اپنی کار کو پارکنگ میں تلاش کرسکتے ہیں اور اس کی مدد سے گاڑی کو کھولنے اور بند کرنے کا کام بھی کرسکتے ہیں

سیؤل(نیٹ نیوز)حال ہی میں گیلکسی ایس 21 کے زبردست فیچر سے دنیا حیرت ذدہ تھی کہ اب اس میں مزید نئے خواص بھی سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر ڈیجیٹل کی ہے جس سے گاڑی کو کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے ۔ سام سنگ نے یہ فیچر ایپل کارکی کے جواب میں پیش کیا ہے ۔ تاہم کار کے علاوہ گھر، آلات اور دیگر اشیا کیلئے بھی ڈیجیٹل کی کو استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ڈیجیٹل کی پر بنیادی معلومات کے تحت اگلے گیلکسی فون میں یو ڈبلیو بی اور این ایف سی سہولتوں کی بنا پر فون معلوم کرلے گا کہ آپ اپنی کار کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس کے بعد آپ فون سے گاڑی کو کھول سکیں گے اور بند کرسکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں