بحرین،صحرا میں سو سال سے کھڑا درخت معمہ بن گیا
بحرین کے صحرا میں سو برس سے کھڑا ایک درخت سب کیلئے حیرت اور تعجب کا باعث بنا ہوا ہے
مناما(نیٹ نیوز) یہ درخت ایک صدی سے زائد عرصے سے تن تنہا کھڑا ہے ۔ اس بوڑھے درخت کی چاروں جانب صحرا ہی صحرا ہے اور آس پاس کوئی آبادی ہے اور نہ آب پاشی کا کوئی انتظام، نہ ہی یہاں کوئی دوسرا درخت موجود ہے ۔بحرین کے آثار و ثقافت کے محکمے کا کہنا ہے کہ یہ درخت ‘شجرۃ الحیاۃ’ یعنی شجرِ حیات کے نام سے مشہور ہے اور یہ آب پاشی کے بغیر سو برس سے زائد عرصے سے یہاں کھڑا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ یہاں تقریباً 4 سو برس قبل چھوٹے چھوٹے گھر ہوا کرتے تھے ، پانی بھی تھا لیکن جب پانی کی قلت ہوئی تو مکین نقل مکانی کر گئے ۔ کچھ لوگوں کیمطابق درخت کے اطراف پانچ سو برس پرانی انسانی باقیات محفوظ ہیں، 2009 میں اس درخت کو دنیا کے سات نئے عجائبات میں شامل کرنیکی تجویز بھی سامنے آئی تھی۔